مقبوضہ کشمیر ،ریاستی دہشتگردی 173 روزسے مسلسل جاری، ایک اور نوجوان شہید

سری نگر(سی این پی )مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی 173 روز بعد بھی مسلسل جاری ہے، قابض فوج نے پلواما میں فائرنگ کرکے ایک نوجوان کوشہید کردیا۔ وادی میں ادویات اورخوراک کی قلت تاحال برقرار ہے۔جنت نظیروادی کشمیر میں بھارت کی طرف سے مسلط کردہ غیر انسانی لاک ڈائون اور مواصلاتی بندش کے باعث مسلسل 173 ویں روز بھی معمولات زندگی بدستور مفلوج ہیں۔ سڑکیں سنسان، وادی میں دکانیں، کاروبار، تعلیمی مراکز بند ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور ایک کروڑ سے زائد افراد دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ہیں۔ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔درندہ صفت بھارتی فوج نے 1 اور کشمیری کو فائرنگ شہید کردیا۔وادی میں خوراک اور ادویات کی قلت بھی برقرار ہے۔بھارت نے مظلوم کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ہزاروں کشمیریوں سمیت مقبوضہ وادی کی سیاسی قیادت کو بھی جیلوں میں بند کر رکھا ہے۔وادی میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات تاحال معطل ہیں۔ دوسری جانب وادی میں نمازجمعہ کے بعدمظاہروں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے ۔واضح رہے کہ 5اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کر کے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا اور بھارت نے کشمیریوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں