واشنگٹن (سی این پی) امریکی تھنک ٹینک ہریٹیج فائونڈیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی آزادی بڑھی ہے اور پاکستان کے مجموعی اسکورمیں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک ہیرٹیج اکنامک فریڈم انڈیکس رپورٹ جاری کردی ، جس میں پاکستان کے مجموعی اسکورمیں0.6 پوائنٹس کااضافہ ہواہے، انڈیکس میں پاکستان کامجموعی اسکور 55 ہے اور نمبر131 واں ہے جبکہ ایشیا پیسفک میں پاکستان کا نمبر 32 واں ہے۔امریکی تھنک ٹینک کیمطابق پاکستان میں پراپرٹی رائٹس، عدالتی نظام، کاروباری آزادی اورلیبرفریڈم میں بہتری آئی ہے، انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہانگ کانگ ہے۔ہیریٹج فانڈیشن گزشتہ 25 برس سے ممالک کی رینکنگ جاری کررہاہے، فائونڈیشن قانون کی حکمرانی، حکومت، ریگولیٹری کارکردگی اور اوپن مارکیٹ تک رسائی کی بنیاد پر معاشی آزادی کی پیمائش کرتی ہے، اس حوالے سے ڈیٹا سرمایہ کاروں، کاروباری اور فنانس لیڈرز، پالیسی میکرز، اکیڈمکس،صحافیوں اور اساتذہ کے ساتھ شیئر کیا جاتا ہے۔رپورٹ کے ساتھ فراہم کیے گئے حقائق سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان کی آبادی 19 کروڑ 73 لاکھ ہے، شرح نمو 5.3 ترقی کے ساتھ 11 کھرب ڈالر اور 5 سالہ کمپائونڈ سالانہ ترقی 4.3 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بیروزگاری 4 فیصد ہے ہے جبکہ افرادی قوت کا ایک بڑا حصہ غیررسمی شعبے میں جزوی ملازمت کررہا ہے۔اس کے مطابق حکومت کے 2018، 2019 کے بجٹ میں تعمیراتی سیکٹر اور غذائی اشیا (خصوصا چینی)، توانائی، پانی اور ٹیکسٹائیلز میں سبسڈیز میں 36 فیصد تک اضافہ ہوا۔رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ٹیکس بیس میں توسیع سے متعلق اصلاحات کے باوجود پاکستان کا ٹیکس نظام پیچیدہ ہے۔ہیریٹیج فائونڈیشن کے مطابق حالیہ چند سالوں میں پاکستان میں معاشی آزادی کے کچھ پہلو آگے بڑھے ہیں تاہم دہائیوں سے جاری سیاسی تنازعات اور غیرملکی سرمایہ کاری کی کم سطح کی وجہ سے کم ترقی ہوئی۔خیال رہے 2018 میں پاکستان 54.4 اسکور کے ساتھ 131ویں آزاد معیشت تھا،ہیریٹیج فائونڈیشن نے رپورٹ میں کہا تھا کہ 2018 میں کاروبار میں آسانی اور حکومتی سالمیت کی وجہ سے مالی صورتحال میں نمایاں بہتری کے ساتھ پاکستان کے مجموعی اسکور میں 1.6 پوائنٹس اضافہ ہو اتھا، یہ 2017 کے بعد ایک بڑی بہتری تھی جب پاکستان 52.8 اسکور کے ساتھ 141ویں آزاد معیشت تھا۔
پولیس پتہ کرے کہ کراچی سے چوری گاڑیاں اور موبائل فون جاتے کہاں ہیں؟ صدر مملکت
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں بڑا اجتماع
مزدوروں کی محنت سے دنیا بھر میں معیشت چلتی ہے، بلاول بھٹو
ہم فلسطینیوں کے ساتھ قدم کے ساتھ قدم ملا کر کھڑے ہیں، مولانا فضل الرحمان
آج واقعی بندہ مزدور کے اوقات بہت سخت اور زندگی غریب آدمی پر بہت تنگ ہے، وزیر اعظم
میاں افتخار حسین اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر، حسین شاہ جنرل سیکرٹری منتخب
اسحاق ڈار او آئی سی سربراہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے
عالمی یوم مزدو، صدر ، وزیراعظم کا مزدوروں کو خراج تحسین
امریکا نے دہشتگردی کیخلاف پاکستانی اقدامات کی تعریف کردی
نیشنل ڈیفینس یونورسٹی میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس کا انعقاد