اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چودھری کیخلاف نااہلی کیس باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ عدالت نے وفاقی وزیر اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے استفسار کیا کیوں عدالت کو سیاسی معاملات میں مداخلت کرنی چاہیے ؟ مطمئن کریں۔ جس پر وکیل نے کہا فواد چودھری نے الیکشن کمیشن سے اثاثے چھپائے، جہلم کی زمین کو الیکشن کمیشن گوشواروں میں ظاہر کرنے سے چھپایا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی معاملات سیاسی فورمز پر حل ہونے چاہیں، ہمیشہ سیاسی کیس میں مداخلت کی حوصلہ شکنی کی۔وکیل درخواستگزار نے کہا فواد چودھری صادق اور امین نہیں رہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کون سا انسان صادق اور امین ہوگا ؟ وکیل نے کہا نواز شریف، جہانگیر ترین کیس موجود ہیں جن میں نااہلی ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ خواجہ آصف کو نا اہل کیا، سپریم کورٹ نے بحال کر دیا، مثال سامنے ہے، عدلیہ کو بطور ادارہ سیاسی معاملات میں پڑنا ٹھیک نہیں۔
پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان
دہشتگردوں سے جھڑپ کے دوران سپاہی وطن عزیز پر قربان
منظور پشتین اسلام آباد پولیس کے حوالے
تخریب کاری کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد گرفتار
بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم
اسلام آبادکے لہتراڑ روڈ پرگاڑی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
میجر شبیر شریف کا آج 52 واں یوم شہادت منایا جا رہاہے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج رضاکاروں کا عالمی دن منایا جا رہا
گلا لئی اسماعیل کا نام خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں شامل