اسلام آباد(سی این پی)ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ کئی ممالک نے ثالثی کی پیشکش کی ہے مگر بھارت مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ہندواڑا اور سوپور میں 3کشمیریوں کو شہید کیا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ 10 ستمبر کو انسانی حقوق کونسل میں کشمیر پر مشترکا اعلامیہ بڑی کامیابی تھی، یہ اعلامیہ 58 ممالک کی طرف سے پیش کیا گیا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرت پر کئی ملکوں نے ثالثی کی پیشکش کی ہے لیکن بھارت مذاکرات پر راضی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی بیک ڈور سفارت کاری نہیں ہو رہی۔امریکا اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور طالبان سے کہیں گے کہ مذاکرات دوبارہ شروع کریں، پاکستان طرفین سے ضبط و تحمل سے کام لینے پر زور دیتا ہے اور ہم صورت حال کا قریبی جائزہ لے رہے ہیں۔ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان آزاد فلسطین کے قیام کا حامی ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا رہا۔
28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب کیاجائے گا
اسلام آباد شہری کے علاقوں میں 100 گرام روٹی کے قیمت 18 روپے مقرر
پاکستانی طلبہ سے متعلق کرغز حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ
کرغستان میں پاکستانی طلبہ پر مقامی افراد کے حملے، 3 کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات
خاتون انسانی سمگلر گرفتار
مریم نواز کی وردی پہن کر ایلیٹ فورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت
طارق بشیر چیمہ کی رکنیت قومی اسمبلی کے پورے سیشن کے لیے معطل
وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 20 سے 21 مئی قازقستان کا دورہ کریں گے-دفتر خارجہ
پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی
علی پرویز ملک نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا