نیاپاکستان ہائوسنگ منصوبے میں رجسٹریشن کرانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری

لاہور (سی این پی)نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض کی فراہمی کے لئے معاہدہ طے پا گیا ، جس کے تحت 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق نیاپاکستان ہائوسنگ پراجیکٹ کے تحت گھروں کی تعمیر کیلئے بلاسود قرض سے متعلق پنجاب ہا ئوسنگ اینڈٹائون پلاننگ ایجنسی اوراخوت کے درمیان ایم اویوپردستخط ہوگئے ، ڈی جی پھاٹا ندیم سروراوراخوت کے سربراہ ڈاکٹرامجد ثاقب نے ایم او یو پر ستخط کیے ، تقریب میں وزیرہائوسنگ محمود الرشید ،سیکرٹری ہائوسنگ ندیم محبوب شریک تھے۔میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ کم آ مدن افرادکو بلا سود قرض کی فراہمی خوش آئند ہے ، 5 لاکھ روپے قرض3 مرلہ پلاٹوں کے مالکان کوفراہم کیاجائے گا جبکہ سیکریٹری ہائوسنگ ندیم محبوب کا کہنا تھا کہ قرض کی اقساط متعین کر دہ مدت میں وصول کی جائے گی ، قرض کی فراہمی پراسکرونٹی بھی ہوگی۔خیال رہے نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کا افتتاح وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 15 جولائی 2019 کو کیا تھا،جس کے تحت غریب شہریوں کو اپنا گھر آسان قسطوں پر فراہم کیا جائے گا۔یاد رہے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ موجودہ حکومت کا سب سے اہم پراجیکٹ ہے، منصوبے سے رہائشی سہولت، معاشی سرگرمیوں میں تیز ی آئے گی، ہائوسنگ، تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاروں کو سہولتیں فراہم کریں گیان کا کہنا تھا کہ سہولیات کی فراہمی سے تعمیرات کے شعبے کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں