اسلام آباد(سی این پی)وزیرِاعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں غذائی اجناس کی قیمتوں کا جائزہ جبکہ گندم، چینی اور دالوں سمیت بنیادی اشیائے ضروریہ پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخواہ فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کی تجاویزکا جائزہ لیں، گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے کیلئے گندم کی خرید کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا۔ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا، گندم،پیاز اور دیگراشیا کی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام بنیادی اشیائے ضروریہ میں ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے، گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تا کہ بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔
ایجنسیوں کےکام پر کسی کو اعتراض نہیں، اعتراض ماورائے قانون کام پر ہے،جسٹس محسن اختر
پاکستان انرجی سمپوزیم کل ہوگا
ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں،رانا ثنا اللہ
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا فارنزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
صدر کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قراردادیں منظور
چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم