اسلام آباد (سی این پی) پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں پی ایس او کے پمپس پر پٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے، کمپنی کے پاس فیول کا تسلی بخش ذخیرہ موجود ہے اور کسی قسم کی رکاوٹ کے بغیر تیل کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ کمپنی کے ذوالفقار آباد ٹرمینل سے پیٹرول کی مسلسل فراہمی جاری ہے اورصارفین کی ضروریات کو پورا کیا جا رہا ہے۔ پی ایس او کی جانب سے اعلیٰ انتظامیہ حالات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے فیول سپلائی جاری رکھنے کے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ پی ایس او انتظامیہ پی ایس او پمپس پر اپنے ڈیلرز اور سٹاف کی بھی شکر گزار ہے جو کہ شہریوں کی فیول کی ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کر رہے ہیں۔ شہریوں کو پریشان نہیں ہونا چاہیے، ملک میں فیول کی قلت نہیں ھے اور ہماری سپلائی لائن چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔ بحثیت قومی ادارہ، پی ایس او اپنی زمہ داری سے آگاہ ہے اور شہریوں کی خدمت میں پیش پیش ہے
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں