کورونا وائرس پر قومی سیاسی لائحہ عمل، پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی

اسلام آباد(سی این پی) کوروناوائرس کے معاملے پر متفقہ قومی سیاسی لائحہ عمل اپنانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن رہنمائوں پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر نے وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔25 رکنی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے12 اور سینیٹ سے 13رہنما شامل کیے گئے ہیں،کمیٹی میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، پرویزخٹک، اسدعمر، اعظم سواتی، طارق بشیر چیمہ اور خالد مقبول شامل ہیں۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کمیٹی میں مشیرخزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا، خواجہ آصف، پرویز اشرف ،اسعد محمود، خالدحسین مگسی، اختر مینگل، غوث بخش مہر، شاہ زین بگٹی اور حیدرخان ہوتی شامل ہیں۔سینیٹ سے سینیٹر شبلی فراز، مشاہداللہ، محمدعلی سیف، غفور حیدری،میرحاصل خان بزنجو، شیری رحمان، عثمان کاکڑ، سراج الحق، ستارہ ایاز، جہانزیب جمالدین، اورنگزیب خان اور مظفرشاہ کمیٹی میں شامل ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کورونا سے متعلق معاملات کاجائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کریگی، پارلیمانی کمیٹی کورونا سے معیشت پر منفی اثرات کابھی جائرہ لے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں