سعودی عرب تشدد اور دہشت گردی کا مخالف ہے، سعودی مندوب

نیویارک (سی این پی)سعودی عرب تشدد اور دہشت گردی کا مخالف ہونے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں امن، رواداری اور مکالمے کے کلچر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے نائب مستقل مندوب خالد محمد منزلاوی نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں دنیا میں امن کے کلچر کو عام کرنے کے حوالے سے منعقدہ اعلی سطحی فورم سے خطاب سے کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنازعات کا پرامن حل کے بین الاقوامی اصولوں اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کیاجانا چاہیے۔ دنیا بھر میں جنگوں اور مسلح تنازعات کے تسلسل کو بات چیت کے اور مکالمے کے ذریعے حل کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب دہشت گردی اور تشدد سے مقابلہ کرنے، مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے مابین رواداری اور مکالمہ پھیلانے کی اپنی مساعی جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں