اسرائیلی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کا ٹھوس جواب دیا جائے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ

اسرائیلی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کا ٹھوس جواب دیا جائے، برطانوی اراکین پارلیمنٹ

لندن (سی این پی)برطانوی پارلیمنٹ کے 1 سو سے زائد ارکان نے اسرائیلی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کے مقابلے میں ٹھوس موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیاکے مطابق برٹین فلسطین آل پارٹیز پارلیمنٹری سے تعلق رکھنے والے108 اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے سے متعلق اسرائیلی وزیراعظم کے اعلان کا ٹھوس جواب دیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ تل ابیب پر واضح کردیں کہ عالمی قوانین کی پامالی کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔اس خطے میں وادی اردن کو ضم کرنے سے متعلق نیتن یاھو کے انتخابی اعلان کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگیں خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں