پاک فضائیہ کا طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نورخان ائیر بیس پہنچ گیا

راولپنڈی(سی این پی)پاک فضائیہ کا آئی ایل 78 طیارہ چین سے امدادی سامان لیکر نور خان ائیربیس چکلالہ پہنچ گیا۔چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹینینٹ جنرل افضل کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والے 14 ٹن امدادی سامان میں وینٹی لیٹرز ، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں