دنیا نے کردار ادا نہ کیا تو کشمیر میں خون بہے گا،فاروق حیدر

مظفر آباد(سی این پی)وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ایک مقصد لے کر کنٹرول لائن پار ضرور جائیں گے۔نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی برادری نے کوئی کردار ادا نہ کیا تو بہت خون بہے گا، کنٹرول لائن توڑنے کا اعلان مناسب وقت پرکریں گے اور مقصد کے حصول کے لیے منظم طریقے سے مارچ کرنا ہوگا۔انھوں نے دو ٹوک کہا کہ پاکستان کے 21 کروڑ عوام کشمیریوں کی آواز ہیں،عمران خان کا کشمیریوں کا سفیر بننے کا اعلان خوش آئند ہے۔راجہ فاروق حیدر نے مزید کہا کہ نریندر مودی کیخلاف امریکا سمیت دنیا بھر میں مہم شروع کرچکے ہیں، دنیا کو فاشسٹ مودی کو خطرناک عزائم سے روکنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں