اسلام آباد کے ہسپتالوں میں 1 ماہ میں سروس اسٹرکچر بنانے کا حکم جاری

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پمز سمیت وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتالوں میں ایک ماہ کے اندر سروس اسٹرکچر بنانے کا حکم دے دیا۔عدالت عالیہ نے سپریم کورٹ کے حکم پرعملدرآمد کیلئے دائر درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا۔عدالت عظمی نے اس سال فروری میں اسلام آباد کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کیلئے 3 ماہ میں سروس اسٹرکچر بنانے کی ہدایت کی تھی۔ 3 ماہ میں سروس اسٹرکچر نہ بنانے کی وجہ سے درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے عدالتی حکم پرعمل درآمد کیلئے دائر درخواست پرسماعت کی۔ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 30 دن میں عدالتی حکم کے مطابق سروس اسٹرکچر بنانے کا عمل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں