سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (سی این پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سماجی خدمات میں نوجوانوں نے ہمیشہ روشن کردار ادا کیا، نوجوان بے غرض ہو کر خدمت خلق کا کام انجام دیں گے، وزیراعظم نے مستحق افراد کے گھروں میں اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ذمہ داری ان نوجوانوں کے سپرد کی جو سماجی کام میں عمران خان کا ہمیشہ دست و بازو بنے، لفظ ٹائیگر کو کسی سیاسی جماعت سے منسوب نہ کیا جائے۔اپنے ٹویٹ پیغام میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سماج کی خدمت کرنے والا ہر نوجوان ٹائیگر ہے، عمران خان انہیں تب سے ٹائیگر قرار دے رہے ہیں جب وہ سیاست میں بھی نہیں آئے تھے، یہی نوجوان شوکت خانم ہسپتال کی تعمیر میں پیش پیش تھے جو کسی کے علاج میں سیاسی تفریق نہیں کرتا، تمام سیاسی جماعتوں سے التماس ہے کہ الفاظ کی بجائے کاز کو اہمیت دیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہمیں ایک ٹیم بن کر کرونا جیسے دشمن کو شکست دینی ہے، نوجوان قومی خدمت کی مشن میں عمران خان کا ساتھ دینے کیلئے خود کوسیٹیزن پورٹل پر رجسٹر کروائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں