اسلام آباد(سی این پی )وزیراعظم عمران خان نے وفاق میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے لئے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت کورونا وائرس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر، معاون خصوصی ظفر مرزا اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے اقدامات پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے پیش نظر کثیر الضابطہ ریسرچ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ مختلف شعبوں کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرکے نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی کے سامنے پیش کرے گی۔ ان سفارشات کی روشنی میں کمیٹی مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کر سکے گی۔وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ موجودہ صورتحال میں درست اور حقائق پر مبنی ڈیٹا کی دستیابی نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ درست ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیراعظم نے کہا کہ ملکی حالات اور واقعات کے مطابق بہترین اقدامات اٹھائے جا سکیں گے۔ پاکستان میں حالات دنیا سے مختلف ہیں، ہر فیصلہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ