حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے،سید رفاقت علی گیلانی

لاہور(سی این پی)وزیر اعلی پنجاب کے سیاسی معاون برائے اوقاف سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہے اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خراب معیشت کو درست کرنے کیلئے کام کررہی ہے اور مشکل فیصلے ملک و قوم کے مفاد میں کئے گئے ہیں ۔ معاشرے کے پسماندہ اور محروم افراد کی معاونت حکومت کا نصب العین ہے۔ صحت، تعلیم، رہائش ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے اپنے دور میں عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف قوم کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے ہے، اسی لئے اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کی سیاست کر رہی ہیں ۔ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں۔کرپشن کے ناسور نے پاکستان کو پیچھے دھکیلا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں