مخالفین کے بنائے مقدمے جھوٹے ثابت ہوئے ، چیئرمین عطاری گروپ

ٹیکسلا (سی این پی )عطاری گروپ کے چیئرمین سیف الرحمان خان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ اللہ کا شکر کہ ہم پر تشدد و جھگڑے کے درج مقدمات ایک ایک کر کے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں ۔ مخالفین تمام تر کوشش کے باوجود ہم پر کاروباری بد دیانتی کا الزام تک نہ لگا سکے جبکہ ہمارے جاری منصوبہ جات میں سینکڑوں افراد شریک ہیں ۔ ہم نے اپنے منصوبہ جات میں شفافیت اور معیار کو برقرار رکھا اور یہی وجہ ہے کہ ہماری کاروباری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سازش اور کوشش ناکام ہو گئی ۔ میں اپنے تمام دوستوں اور کھاتہ داروں کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور ثابت قدم رہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں