قاضی بلال گروہ پر بوگس چیک اور جعل سازی کے9 مقدمات درج ہونے کا انکشاف

ایبٹ آباد( سی این پی )ایبٹ آباد پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر نوسر باز گروہ کی پشت پناہی کی اصل حقیقت پولیس کے اعلی ترین حلقوں میں ایبٹ آباد پولیس بارے منفی تاثرات اور جھوٹے مقدمات قائم کیے جانے کی تصدیق ہے ۔ سیف الرحمان پر اسی طرح کا ایک اور مقدمہ مظفرآباد تھانہ میں بھی درج کرایا گیا جو تفتیش کے بعد خارج کر دیا گیا۔ قاضی بلال نے پلازہ کی مد میں سیف الرحمان سے 75 لاکھ اورپراڈو گاڑی بھی وصول کر رکھی ہے اسکے باوجود پلازہ آگے فروخت کر دیا اور اس بارے ممبرپنجاب اسمبلی عمار خان و دیگر کی موجودگی میں اس کو تسلیم اور پلازہ قبضہ حوالے کرنے کی باقاعدہ تحریر موجود مگر اسکے باوجود قاضی بلال اپنے وعدہ سے منحرف ہوا اور رقم ہڑپ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات کا سہارا لیا ۔ قاضی بلال اور اسکے ساتھیوںپر بوگس چیک جعل سازی اور رقم ہڑپ کرنے کے 9 معلوم مقدمات جبکہ اسکے علاوہ پندرہ اور شکایات بھی ہیں ۔ جعل سازی کے ذریعے لوٹی گئی رقم کا تخمینہ دس کروڑ سے بھی زائد ہے ۔ جبکہ آئی جی کے پی کو بھی اس ساری صورتحال بارے ثبوت اور شواہد پیش کر دیے گئے ہیں ۔ حویلیاں ٹیکسلا اور ہری پور و ایبٹ آباد میں اس گروہ کے ڈسے متاثرین موجود ہیں ۔ آئی جی کے پی اس نیٹ ورک کے خلاف ذاتی دلچسپی لیکر اسکے تمام کرداروں کو بے نقاب اور قانون کے شکنجہ میں کس سکتے ہیں کہ مقامی چند بااثر و سیاسی افراد بھی اس دھندہ کے شریک کار ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں