نیب نے باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لے لیا، تفصیلات طلب

کراچی(سی این پی)نیب کی چار رکنی ٹیم نے پشاور کا باچا خان ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلیں،مذکورہ منصبوبہ تین سال قبل شروع کیا گیا تھا جو تاحال مکمل نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر کی سربراہی میں چار رکنی نیب ٹیم نے پشاورایئر پورٹ کا اچانک دورہ کیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے ایئرپورٹ کے توسیعی منصوبے سے متعلق افسران سے تفصیلات طلب کرلی ہیں۔نیب کی ٹیم نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے بھی تفصیلات طلب کیں، اس موقع پر نیب ٹیم کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ توسیعی منصوبہ3ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔یہ منصوبہ3سال قبل شروع کیا گیا تھا تاحال مکمل نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے منصوبے میں تاخیر پر افسران سے پوچھ گچھ بھی کی جس کا پراجیکٹ ڈائریکٹر تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔نیب کی ٹیم چھ گھنٹے تک ایئرپورٹ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتی رہی، اس موقع پر نیب عہدیداران نے مختلف تعمیراتی کام پر تحفظات کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ توسیعی منصوبے میں انٹرنیشنل لانچ کی تعمیر اور بورڈنگ برج سے متعلق بھی تفصیلات طلب کی ،ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرلیا ہے، نیب ٹیم نے پراجیکٹ کنسلٹنٹ سے بھی سوالات کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں