اسلام آباد(سی این پی)پیپلز پارٹی رہنما سید خورشید شاہ کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ نیب نے وجوہات بتا دیں۔ انہوں نے بے نامی جائیدادیں اور اثاثے بنائے۔ ہوٹل، پٹرول پمپ اور عالی شان گھروں کے مالک ہیں۔ نیب نے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران دستاویزات قبضے میں لے لیں۔نیب کے مطابق خورشید شاہ نے شکار پور روڈ سکھر میں 25 کروڑ لاگت کا تاج محل ہوٹل اعجاز بلوچ کے نام پر جبکہ روہی روڈ پر کروڑوں کی مالیت کا پیٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پر بنایا۔ایک اور فرنٹ مین پپو مہر کے نام پر سرکاری اراضی پر بنگلہ اور روہڑی میں بے نامی گلگ ہوٹل تعمیر کیا گیا۔ خورشید شاہ نے پروفیسرز کوآپریٹو ہائوسنگ سوساٹی سکھر میں بھی محل نما گھر بنایا اور اس کے لیے ظاہر شدہ اثاثوں میں سے رقم استعمال نہیں ہوئی۔پیپلزپارٹی رہنما نے عمر جان اینڈ کو اور نواب اینڈ کمپنی کو ٹھیکے دے کر بھی مالی فوائد حاصل کیے۔دوسری جانب احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ خورشید شاہ کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف نیب سکھر میں کیس چل رہا ہے، آج سکھر کی کوئی فلائٹ نہیں، 7 روزہ راہداری ریمانڈ دیا جائے۔عدالت نے 21 ستمبر تک خورشید شاہ کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے اپنی گرفتاری کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم سمیت وفاقی وزرا کے خلاف بھی انکوائریز چل رہی ہیں، مگر گرفتار اپوزیشن کو ہی کیا جا رہا ہے۔یاد رہے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کیخلاف ان کے بینک اکائونٹس اور بے نامی جائیدادوں کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔نیب کے مطابق خورشید شاہ نے اعجاز کے نام سے سکھر، روہڑی میں دو جائیدادیں بنا رکھی ہیں جبکہ لڈومل کے نام پر 11، آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ