خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا، کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا، وزیر داخلہ

کوئٹہ(سی این پی)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ کرائم کرنے والا پکڑا جائے تو کیا ٹف ٹائم دے گا؟ خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا۔کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ محرم کے دوران سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے گئے۔ کوئٹہ آنے کا مقصد سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہنا تھا۔ایک اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وقت کشمیریوں سے یکجہتی کرنے کا ہے۔ مجھے پورا یقین ہے مولانا فضل الرحمان دھرنا نہیں دیں گے۔اعجاز شاہ نے نیب کی گرفتاریوں پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کوئی ٹف ٹائم نہیں دے سکتا، روٹین کی لائف چلتی رہتی ہے، جناں کھادیاں گاجراں ٹیڈ اوناں دے پیڑ۔ کرائم کرنے والا پکڑا جائے تو کیا ٹف ٹائم دے گا؟ خورشید شاہ کی گرفتاری سے کچھ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی لگژری نہیں ضرورت بن گئی ہے۔ کوئٹہ میں سیف سٹی بننا چاہیے۔ حکومت کا مشن عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے خورشید شاہ کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو ٹف ٹائم نہیں دے رہی، یہ معمول کی کارروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں