مستحقین کیلئے کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، اجمل وزیر

پشاور(سی این پی)اجمل وزیر نے کہا ہے مستحقین کیلئے کیش گرانٹ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، رقوم کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کویقینی بنا رہے ہیں، آن لائن رقوم کی ادائیگی بائیو میٹرک سسٹم کے تحت ہوگی۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا خیبرپختونخوا میں 3600 پوائنٹس پر امداد تقسیم کی جائے گی، حق داروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع دی جا رہی ہے، احتیاطی تدابیر اپنا کر کورونا کے خلاف جنگ جیتی جاسکتی ہے۔کورونا کیسز کے حوالے سے اجمل وزیر کا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے 560 مریض ہیں، پختونخوامیں کورونا وائرس کے 20 مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں