کوئٹہ(سی این پی)وزیراعظم نے کہا ہے کورونا کی وجہ سے جو صورتحال پیدا ہوئی اس کی مثال نہیں ملتی، کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، مختلف ممالک میں لاک ڈائون کو اب ختم کیا جا رہا ہے، کورونا کیخلاف صوبائی اور وفاقی حکومت رابطے میں ہے۔صوبائی کابینہ اور ارکان پارلیمنٹ سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے، کورونا کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا، کورونا سے پیدا صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، بلوچستان پر کورونا کیسز کا دیگر صوبوں کی نسبتاََ کم بوجھ پڑے گا، بلوچستان میں اس وقت کورونا کا کوئی مریض انتہائی نگہداشت میں نہیں۔عمران خان نے کہا ہمارے لیے اہم ہے بھارت، بنگلادیش کی صورتحال کیا ہے ؟ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس کیلئے حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، اس وقت دنیا میں حفاظتی لباس، ٹیسٹنگ کٹس اور وینٹی لیٹرز کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا لاک ڈان کے باعث یومیہ اجرت والوں پر فرق پڑے گا، بلوچستان کے لوگوں کو لاک ڈائون کی وجہ سے بہت نقصان ہوگا، ہر صوبے کو صورتحال مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنے ہیں۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکرٹری نے آئسولیشن وارڈ میں مہیا سہولیات سمیت صوبے میں کئے گئے دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں