پشاور(سی این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں کورونا کا دبائو بڑھے گا مگر حکومت ڈاکٹروں اور طبی عملے کی حفاظت کے لیے کام کر رہی ہے۔وزیراعظم نے پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلکس کا دورہ کیا جہاں انہیں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے کیے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کو ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے تحفظ کا احساس ہے۔ “میں یقین دلاتا ہوں ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ کی حفاظت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔”انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کے ساتھ ساتھ بھوک سے بھی نمٹنا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی مارکیٹوں کی بندش سے خریداری میں مشکلات ہیں مگر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)چین اور دیگر ممالک سے امدادی سامان لا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کورونا وائرس سے متاثر ہوئی ہے اور عالمی مارکیٹوں کی بندش سے خریداری میں مشکلات ہیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث متاثرین کی مجموعی تعداد 4699 ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 68 تک پہنچ گئی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں