کورونا وائرس،پنجاب حکومت کا وفاق کو لاک ڈائون میں ایک ہفتہ مزید توسیع کی سفارش

لاہور(سی این پی)کورونا وائرس سے سدباب کے لئے پنجاب حکومت نے قومی رابطہ کمیٹی کو لاک ڈائون میں ایک ہفتہ مزید توسیع کی سفارش کی ہے حتمی اقدام کا اعلان وفاقی حکومت کی مشاورت اور منظوری سے کیا جائے گا۔پنجاب حکومت کی جانب سے لاک ڈائون میں مزید ایک ہفتہ توسیع کی تجویز سامنے آئی ہے، پنجاب حکومت نے اس سلسلے میں وفاق کی سطح پر قائم قومی رابطہ کمیٹی کو مزید ایک ہفتے میں توسیع کے حوالے سے سفارش کی ہے، وفاقی حکومت کی منظوری سے حتمی اقدام کا اعلان ہوگا، پنجاب حکومت مزید ایک ہفتے کے لئے سلیکٹو لاک ڈائون کی خواہشمند ہے، پنجاب میں جزوی لاک ڈائون کی مدت 14 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں