اسلام آباد(سی این پی) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا دو روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔گزشتہ روز قومی احتساب بیورو(نیب)نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بنی گالہ سے خورشید شاہ کو گرفتار کیا تھا۔نیب ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کے خلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا، ان پر کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے رفاعی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرانے کا الزام ہے۔خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔اس موقع پر قومی نیب حکام نے کہا کہ خورشید شاہ کو سکھر کی عدالت میں پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ دیا جائے۔جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ سکھر جانے میں کتنا ٹائم لگ جاتا ہے؟ اس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ آج صبح سکھر کی فلائٹ تھی، کل بھی ہو گی۔بعدازاں تفتیشی افسر نیب نے کہا کہ تین دن کا راہداری ریمانڈ دے دیں، ہم پہلی دستیاب فلائٹ سے خورشید شاہ کو سکھر لے جائیں گے۔تاہم احتساب عدالت نے خورشید شاہ کا دو دن کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے نیب حکام کو دو دن میں سکھر کی متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں نیب حکام نے خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات شروع کی تھیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی