کورونا وائرس، وزیراعظم کا عالمی رہنمائوں سے مخاطب ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)کورونا وائرس کے باعث عالمی معیشتوں پر پڑنے والے گہرے اثرات پر وزیراعظم عمران خان نے عالمی دنیا سے مخاطب ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے نام اہم پیغام ریکارڈ کرائیں گے اور یہ پیغام سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کو خط لکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عالمی رہنمائوں سے قرض کی ری اسٹرکچرنگ کامعاملہ اٹھائیں گے جب کہ ترقی پذیر ممالک کیلئے قرض ادائیگیوں میں سہولت کامطالبہ کر سکتے ہیں۔وزیراعظم ملکی وسائل اور قرض جیسے مسائل کاذکر کریں گے اور واضح کریں گے کہ پوری انسانیت کو مل کر کورونا کے جنگ لڑنی ہے۔وزیراعظم عمران خان عالمی ممالک سمیت دنیابھر کے رہنمائوں کو پیغام دیں گے کہ قرض کی دلدل میں جکڑے ممالک کوروناسے اکیلے مقابلہ نہیں کر سکیں گے۔پیغام سے قبل وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کو اقتصادی و معاشی صورتحال اور کورونا کے بعد پڑنے والے گہرے اثرات پر بریفنگ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں