اسلام آباد(سی این پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے خیبر پختونخوا میں عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کرنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خیبر پختونخوا کے سیکریٹری تعلیم کو مخاطب کیا اور کہا کہ خیبر پختونخواہ میں اسکول کی بچیوں کے لیے حجاب کو لازمی قرار دینا احسن اقدام ہے اور عین اسلام اور مدنی ریاست و آئین کے مطابق ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کو عجلت میں واپس لینے کے اقدام سے میں متفق نہیں، اس فیصلے کو واپس بحال کیا جائے!علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں وزیراعظم اور وزیر اعلی سے اس پر بات کروں گا۔واضح رہے کہ تین روز قبل ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فیمیل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔بعدازاں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد اسے منسوخ کردیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے