کورونا وائرس، سوئی ناردرن گیس کمپنی کا 38ملین روپے عطیہ کرنیکا اعلان

لاہور(سی این پی) کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کی صورتحال میں ضرورت مندوں کی مالی مدد اور وبا سے نمٹنے کے لیے سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 38 ملین روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے38 ملین روپے عطیہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کمپنی19ملین روپے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں جمع کرائیگی جب کہ حفاظتی و طبی آلات کی مدمیں این ڈی ایم ایکو19ملین روپے دیے جائیں گے۔کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اور لاک ڈائون کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کورونا ریلیف فنڈ قائم کر چکے ہیں جس میں دنیا بھر میں مقیم اوور سیز پاکستانی سمیت اہم اداروں، شخصیات اور عوام کی جانب سے عطیات جمع کروائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں