عمران خان، محمد بن سلمان ملاقات، وزیر اعظم نے کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا

جدہ(سی این پی) وزیراعظم عمران خان کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی اوردوطرفہ امور پرتبادلہ خیال ہوا.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیرکی صورت حال سے آگاہ کیا. اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سعودی تیل تنصیبات پرحملے کی بھی شدید مذمت کی.وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی بھی موجود تھے.خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان سعودی عرب کے دو روزہ دورہ پر جدہ پہنچے، تو رائل ٹرمینل پر مکہ کے گورنرخالد الفیصل بن عبد العزیز نے ان کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی،مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ اور معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی سید ذولفقار بخاری بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔تجزیہ کار مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو اور سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کے تناظر میں وزیر اعظم پاکستان کے دورے کو اہم قرار دے رہے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں