سندھ کو ماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا، فردوس شمیم نقوی

سانگھڑ(سی این پی)پی ٹی آئی کے سینئر رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ کوماں کہنے والوں نے آج سندھ کو بدحال کر دیا.ان خیالات کا اظہار انھوں نے سانگھڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فردوس شمیم نے کہا کہ صحت، صفائی، تعلیم کی صورت حال ابتر ہے.اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے مطابق صوبے میں کرپشن آسمان سیباتیں کررہی ہے، سعید غنی کا شکار پور کے بچے کی ہلاکت میں حکومت کے بجائے ماں باپ کو قصور قراردینا باعث شرم ہے.فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ مراد علی شاہ نے سب کو نامراد اور مایوس کیا ہے، لائن مین خورشید شاہ نے کرپشن کرکیسندھ کوبرباد کر دیا، ان کا احتساب ہونا چاہیے.خیال رہے کہ آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں گزشتہ روز پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا تھا.خورشید شاہ کو نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا. واضح رہے کہ اس وقت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو نیب نے طلب کر رکھا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں