ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(سی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر فعال ہونا اہم ہے، ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی حقوق کے لیے پی آر اے اور پارلیمنٹ کا یکجا ہونا ضروری ہے، میڈیا کا ریاست کے چوتھے ستون کے طور پر فعال ہونا اہم ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میڈیا کے کردار کو مزید فعال بنانے کے لیے پرعزم ہیں، میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقتور نہیں ہوسکتی، ریاست کو طاقتور بنانے کے لیے میڈیا کو طاقت دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں میڈیا کی آنکھ سے عوامی مسائل کو دیکھنا ہے، ملکی استحکام، طاقت اور ترقی کے لیے صحافی حکومت کی رہنمائی کرتے ہیں۔ میڈیا عوام کی رہنمائی کے لیے اہم ذریعہ ہے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت آئی تو ملک کو معاشی تباہی کا سامنا تھا۔ اب صنعتیں لگ رہی ہیں، سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہا ہے۔ قومی مفاد سے متعلق خبروں میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہو ںنے کہا کہ میڈیا کو ملکی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے مثبت تشخص اجاگر کرنا چاہیئے، میڈیا کی طاقت کے بغیر کوئی ریاست طاقتور نہیں ہوسکتی۔ ڈرافٹ کے معاملے پر صحافی تنظیموں سے رائے لی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں