آج پوری قوم کو کشمیر کی جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہیے، گورنر پنجاب

لاہور(سی این پی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ نریندرمودی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی بھاری قیمت چکائے گا۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت نے ہرپلیٹ فارم پر کشمیر ایشو کو سامنے رکھا۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہوگیا ہے 45 دن سے کشمیرمیں کرفیو ہے، بھارتی آبزرورز،اسمبلی ممبرزکو بھی جانے کی اجازت نہیں ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ نریندرمودی آرٹیکل 370 ختم کرنے کی بھاری قیمت چکائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم کو کشمیر کی جدوجہد کے لیے اتحاد قائم کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں