اسلام آباد(سی این پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات طے کرلی گئی، ملاقات کا وقت دونوں جانب سے آن گرانڈ شیڈول دیکھ کر طے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دو طرفہ ملاقات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر ہوگی۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے اتفاق رائے سفارتی چینلز پر بات چیت اور خط و کتابت کے ذریعے ہوا۔ ملاقات کا وقت دونوں جانب سے آن گرائونڈ شیڈول دیکھ کر طے ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر کی ملاقات نیویارک میں ہی ہوگی۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چار روز پر مشتمل ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعظم کی ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ان کی امریکا میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اپنے خطاب میں وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے معاملے کو اٹھائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے