پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکےسےپاک فوج کا افسراور جوان شہید

راولپنڈی (سی این پی) ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں میجر عدیل اور سپاہی فراز حسین شہید ہوگئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مہمند میں پاک افغان سرحد کا یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمد و رفت کا اہم روٹ تھا، بارودی سرنگ سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں نے لگائی، میجر عدیل باڑ تنصیب کے عمل کا جائزہ لینے والے سکواڈ کی قیادت کر رہے تھے۔میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی سے جبکہ سپاہی فراز حسین شہید کا تعلق کوٹلی سے ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں