کرونا بحران میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری

کراچی(سی این پی)پاک بحریہ کی جانب سے کرونا وائرس کی جان لیوا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں خاندانوں میں ضروریات زندگی کا سامان پہنچایا جاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا پھیلائو روکنے کیلئے لاک ڈائون کی سلسلہ جاری ہے جس کے باعث غریب طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے لیکن ان مشکل حالات میں پاک بحریہ نے مستحق خاندانوں تک روزمرہ کی ضروریات اور متعلقہ اداروں کو حفاظتی سامان پہنچا رہا ہے۔ترجمان پاک بحریہ نے کا کہا کہ سندھ، بلوچستان میں ساحلی، ملحقہ علاقوں میں گھر گھر راشن پہنچایا گیا جبکہ پنجاب کے بھی مختلف اضلاع میں ضروریات زندگی، راشن کی تقسیم جاری ہے۔ترجمان نے بتایا کہ مختلف اسپتالوں کو کرونا سے بچائو کی میڈیکل کٹس، حفاظتی سامان فراہم کیا گیا، پاک بحریہ کی کراچی بندرگاہ سے گوادر امدادی سامان کی ترسیل و تقسیم میں معاونت جاری ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی ویمن ایسوسی ایشن نے بھی امدادی کارروائیوں میں شرکت کی اور مری میں راشن تقسیم کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں