اسلام آباد (سی این پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ریلوے ملازمین کی جانب سے ایک دن کی تنخواہ پانچ کروڑ ایک لاکھ 85 ہزار روپے کا چیک وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پیش کیا۔ وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ پاکستان ریلویز کی جانب سے چمن کے لئے 30 کوچز پر مبنی ایک ٹرین بھجوا دی گئی ہے جس میں 500 افراد کے لئے آئسولیشن کا انتظام ہے، اسی طرح پاکستان ریلوے تفتان کے لئے بھی 500 افراد کے لئے ٹرین بھیجنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے لئے میڈیکل کوچز کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ وزیر ریلوے نے راولپنڈی شہر میں ہسپتالوں، تاجروں اور مزدوروں کی صورتحال سے بھی وزیرِ اعظم کو آگاہ کیا۔
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ