کورونا نے دنیا بھر کے ممالک کی پارلیمانوں کے لئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں، چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (سی این پی )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کے ممالک کی پارلیمانوں کے لئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں، سینیٹ ہال میں سماجی فاصلے کے ساتھ اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں، پارلیمانی روایات کو دیکھتے ہوئے سینیٹ اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرانے کی اجازت دی جائے تاکہ سینیٹ اپنا آئینی کردار ادا کر سکے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو لکھے گئے خط میں انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھرکے پارلیمانو کے لئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں، سینیٹ ہال میں سماجی فاصلے کے ساتھ اجلاس منعقد کرنا ممکن نہیں ہے۔ سینیٹ میں ممبران کی تعداد کو دیکھتے ہوئے ممکن نہیں کہ سینیٹ ہال میں اجلاس منعقد کیا جا سکے۔ صحت کی ایڈوائزری کو مدد نظر رکھتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس سینیٹ ہال میں منعقد کرنا ممکن نہیں۔ 1993 میں قومی اسمبلی میں آتشزدگی کے وقت اسمبلی کے اجلاس سینیٹ چیمبر میں منعقد ہوتے تھے۔ آج بھی غیر معمولی صورت حال کا سامنا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس اپنے ایوان میں منعقد نہیں ہو سکتا۔ پارلیمانی روایات کو دیکھتے ہوئے سینیٹ کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ سینیٹ اپنا آئینی کردار ادا کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں