کورونا وائرس، صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار

کراچی (سی این پی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈڈیزیزکے سربراہ ڈاکٹرطاہرشمسی کا کہنا ہے کہ صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں ، لاہور،پشاور اور سکھرمیں رواں ہفتے پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے ،صحت یاب مریض کا پلازمہ دیگر صوبوں کو بھی دینے کو تیار ہیں، امید ہے اسی ہفتے لاہور،پشاور، سکھر سے بھی پلازمہ کی کلیکشن شروع ہوجائے گی۔ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا تھا کہ کوروناسے صحت یاب افرادکی جانب سے پلازمہ کے عطیات میں اضافہ ہورہاہے۔ اس وقت پورے پاکستان میں کوئی بھی ڈاکٹر اپنے کوروناکے مریض کو اس پروگرام میں رجسٹر کروانا چاہے ہم پلازمہ فراہم کریں گے۔انھوں نے کہا کہ صحت یاب مریض پلازمہ ڈونیٹ کرنے کیلئے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں، دو یا 3ہفتے بعد صحت یاب مریض پلازمہ دینے کے قابل ہوجائیں گے ، پلازمہ دینے کیلئے رابطہ کرنیوالوں کو وقت اورتاریخ دی جائے گی، صحت یاب مریض کراچی،جامشورو آکر بھی پلازمہ دے سکتے ہیں۔ماہر امراض خون نے بتایا کہ امریکی ادارے نے پیسیوامیونائزیشن کورجسٹرکرلیا، سندھ میں صحتیاب مریضوں کے پلازمہ میں کورونانہیں ملا، ایف ڈی اے کو پلازمہ تکنیک رجسٹریشن کیلئے بھیجی تھی ، پلازمہ سے علاج کا کلینکل ٹرائل پروٹوکول رجسٹرکرلیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ پلازمہ تکنیک پروٹوکول سے عالمی ادارہ صحت کومطلع کردیا، عالمی،ملکی سطح پرمنظوری کے بعدکلینکل ٹرائل شروع ہوگا جبکہ صحتیاب افرادکے پلازمہ پرریسرچ مکمل کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں