صنعت و پیداوار ڈویژن کے لئے 14کروڑکے فنڈز جاری

اسلام آباد(سی این پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 14کروڑ 23لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں سال 2ارب 34کروڑ روپے سے زائدکے فنڈز مختص کئے ہیں۔پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ملتان میں ایس ایم ای بزنس سینٹر میں سہولیات کی فراہمی کے لئے 59 لاکھ کم ترقی یافتہ علاقوںمیں ہینڈی کرافٹ ڈویلپمنٹ اور پروموشن کے لئے 60لاکھ لاہور میں فٹ ویئر کلسٹر ڈویلپمنٹ کے لئے 60لاکھ نیشنل بزنس ڈویلپمنٹ پروگرام ایس ایم ای کے لئے 5 کروڑ سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ سینٹر کے لئے 2کروڑ روپے سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 51لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں