واشنگٹن،وائٹ ہائوس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، پانچ زخمی

واشنگٹن(سی این پی)امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے شمال مغربی علاقے کولمبیا ہائٹس میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔امریکا میں وائٹ ہائوس سے صرف تین کلومیٹر دور سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور پانچ افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق مسلح شخص کی تلا ش جاری ہے، علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں