واشنگٹن(سی این پی)امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ کو ویزا جاری کر دیا۔ایران کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی صدر حسن روحانی اور وزیر خارجہ جواد ظریف کو آئندہ ہفتے نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کر دیئے ہیں۔
