کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی نسل پرستانہ تصویر پر معافی

کینیڈا (سی این پی)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے انتخابات سے عین قبل اپنی 2001 کی ایک تصویر منظرِ عام پر آنے کے بعد اس کے لیے معذرت کی ہے۔انہوں نے اپنی جس تصویر پر معذرت کی ہے اس میں وہ سانولے میک اپ’ میں دیکھے جاسکتے ہیں۔کینیڈا کے وزیرِ اعظم کی 29 سال کی عمر میں سانولے میک اپ میں لی گئی اس تصویر کو جسٹن ٹروڈو کیلئے آئندہ انتخابات میں ایک بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔ٹائم میگزین میں یہ تصویر چھپنے کے بعد بدھ کو اپنی انتخابی مہم کے دوران طیارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے 47 سالہ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ “مجھے یہ معلوم ہونا چاہیے تھا کہ یہ غلط ہے لیکن مجھے معلوم نہیں تھا۔ مجھے اپنے کیے پر اب شرمندگی ہے”۔کینیڈین وزیرِ اعظم نے کہا کہ میں عوام سے کہوں گا کہ میرے کیے کو درگزر کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں