ابوظہبی(سی این پی) متحدہ عرب امارات نے بھی مشرق وسطی سے متعلق قائم امریکی اتحاد میں شمولیت کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ امارات کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل سیکیورٹی کوآپریشن ڈیپارٹمنٹ سالم الزابی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای مشرق وسطی سے متعلق قائم امریکی اتحاد میں شمولیت اختیار کررہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیان میں کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات گلوبل انرجی سیکیورٹی یقینی بنانے، عالمی معیشت کیلئے توانائی کی ترسیل کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے امریکا کی جانب سے قائم اتحاد میں شمولیت اختیار کررہا ہے۔امریکا نے مشرق وسطی میں تیل بردار جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلئے یہ اتحاد تشکیل دیا ہے جس میں اب تک سعودی عرب، آسٹریلیا، بحرین اور برطانیہ شامل ہوچکے ہیں۔امریکا نے خلیج فارس میں آئل ٹینکر پر ہونے والے حملوں کے بعد یہ اتحاد تشکیل دیا تھا اور حملوں کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔یہ اتحاد تیل کی ترسیل کے حوالے سے دنیا کی سب سے اہم گزرگاہ آبنائے ہرمز، باب المندب اور خلیج عمان میں تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے کام کرے گا۔خیال رہے کہ سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی طاقتوں کو شدید تشویش ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کا دو طرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعادہ
آزادی مارچ کیس، عمران خان و دیگر پی ٹی آئی رہنما بری
صدر اوروزیراعظم کا ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پراظہارافسوس
پاکستانی عازمین حج کی تربیت کیلئے آن لائن ایپ کا اجرا
27 مئی تک شدید گرمی کی لہر کا امکان
ہتک عزت بل آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائیگا
ترکیہ کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے
بشکیک سے دو پروازیں پاکستانی طالب علموں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئیں
این اے 148کا ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی کی جیت
پاکستان اور آسڑیلیا کا ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار