سمندری طوفان فاکسائی سے زراعت کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جاپان

ٹوکیو(سی این پی)جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان فاکسائی سے مشرقی علاقوں میں زراعت، جنگلات اور ماہی پروری کے شعبوں کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے جو 29 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت زراعت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں چیبا، اِباراکی سمیت 6 دیگر علاقے بھی شامل ہیں۔ طوفان سے چاول، ناشپاتی اور گاجر جیسی زرعی مصنوعات کے نقصان کا اندازہ 8 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جبکہ گرین ہائوسز کو پہنچنے والے نقصانات کی مالیت تقریبا 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہے۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ سمندری طوفان سے چیبا، اِباراکی اور 3 دیگر علاقوں میں ماہی گیری کی کل 324 کشتیاں تباہ ہوئیں ہیں جس کے نقصان کی مالیت تقریبا 15 لاکھ ڈالر لگائی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں