سعودی عرب نے عالمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی رکنیت حاصل کرلی

ویانا (سی این پی)سعودی عرب نے عالمی سطح پر ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے عالمی توانائی جوہری ایجنسی(آئی اے ای اے)کی گورننگ باڈی کی رکنیت کے حصول میں کامیابی حاصل کی ہے۔میڈیاکے مطابق آسٹریا کے شہر ویانا میں منعقدہ جوہری توانائی ایجنسی کے اجلاس کے موقع پرتنظیم کی گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا جس میں سعودی عرب نے بھی شرکت کی۔ آئی اے ای اے کے 63 ویں اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کو2019 تا 2021 تک رکنیت دی گئی۔شاہ عبداللہ سٹی برائے جوہری اور قابل تجدید توانائی کے صدر ڈاکٹر خالد بن صالح السلطان کی قیادت میں سعودی عرب وفد نے اجلاس میں شرکت کی۔ڈاکٹر السلطان نے کہا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز میں مملکت کی شمولیت فتح ہے۔سعودی عرب کو ایجنسی میں یہ مقام ملنا مملکت پراعتماد اور عالمی فورمز پر اس کے کردار کا اعتراف ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ بورڈ آف گورنرز میں سعودی عرب کی نمائندگی ایک اہم اقدام ہے جو مملکت میں بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتا ہے اور مملکت کے قومی جوہری توانائی پروجیکٹ کو اہمیت دینے کے مترادف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں