شدت پسندوں سے متعلق عمران خان کابیان اہم ہے،ایلس ویلز

امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا شدت پسندوں سے متعلق بیان نہایت اہم ہے،ایسے عناصر سے نمٹنا علاقائی استحکام کیلئے نہایت ضروری ہے،پاکستان سے شدت پسند انتشار پھیلا سکتے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا بیورو ایلس ویلز نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں تشدد سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا پیغام واضح اور اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے شدت پسند کشمیر میں انتشار پھیلا سکتے ہیں، یہ شدت پسند کشمیریوں اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں۔معاون وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا تمام دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کا عزم علاقائی استحکام کے لیے ضروری ہے۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کوئی بھی مقبوضہ کشمیر جا کر کارروائیاں نہ کرے، ایسا کرنے والا پاکستان اور کشمیر دونوں کا دشمن کہلائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں