سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخوست پر فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد(سی این پی)چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کی سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے 10 رکنی نیا فل کورٹ بنیچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ 24 ستمبر کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔ فل کورٹ بینچ میں جسٹس مقبول باقر، جسٹس منظور احمد ملک، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہر عالم خان، جسٹس سجاد علی شاہ، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قاضی محمد امین شامل ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی رکوانے کیلئے عدالت عظمی میں آئینی پٹیشن دائر کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں