عثمان بزدار نے کابینہ کی کارکردگی رپورٹ طلب کرلی، وزارتوں کی تبدیلی کا فیصلہ

لاہور(سی این پی)وزیراعلی پنجاب نے کابینہ ارکان کی کارکردگی رپورٹس طلب کر لیں، سردار عثمان بزدار نے غیر تسلی بخش کارکردگی کے حامل وزرا کی وزارتیں فوری تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق کچھ وزرا سے وزارتوں کے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے، تین سے چار وزرا کی وزارتوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ ایوان وزیراعلی ذرائع کے مطابق وہی ارکان کابینہ کا حصہ رہیں گے جن کی کارکردگی تسلی بخش ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں