لاہور(سی این پی)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔ عدالت نے مقدمے میں نامزد 5 شریک ملزموں کی ضمانت منظور کرلی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے ڈیوٹی جج خالد بشیر نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ سمیت 5 شریک ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ رانا ثنااللہ کے وکلا نے دلائل دیئے کہ یہ الزام ایسے آدمی پر لگا جو کئی بار رکن اسمبلی رہا اور وزیر بھی رہا، واقعے کے 3 گھنٹے بعد ایف ائی ار درج کی گئی، 3 گھنٹے کی تاخیر کیس کی کمزور کرتی ہے۔ ملزموں کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ رانا ثنا اللہ 2 گاڑیوں کے قافلے میں سفر کر رہے تھے ان کے ڈرائیورز اور دیگر سٹاف کو بے بنیاد مقدمے میں نامزد کیا گیا لہذا عدالت تمام ملزموں کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔دوران سماعت اے این ایف کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ رانا ثنا اللہ کے دلائل میں وکلا نے ساری سیاسی باتیں کی ہیں، لگ رہا تھا عدالتی کارروائی نہیں کوئی جلسہ ہے، اس کیس کے 14 میموز ہیں اس کو لکھنے میں ایک گھنٹے سے زائد کا وقت لگتا ہے، مقدمے کے اندراج میں تاخیر والی بات درست نہیں ہے، رانا ثنا اللہ کے گارڈز نے گرفتاری کے وقت کہا کہ تم لوگ جانتے نہیں ہو کہ تم کس پر ہاتھ ڈال رہے ہو۔سرکاری وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ ایک ایک سیکنڈ کا حساب دے سکتے ہیں، موقع پر ملزم نے ہیروئن کے لفافے کی نشاندہی کی ، پلاسٹک کے لفافے میں ہیروئن تھی، جھگڑے میں وہ پھٹ سکتا تھا، ہم نے پروفیشنلی اس چیز کو ہینڈل کیا، اس لیے ایک بھی گولی نہ چلی، ملزموں کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں لہذا عدالت ضمانت خارج کرے۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر رانا ثنا اللہ کی صمانت خارج جبکہ 5 شریک ملزموں محمد اکرم، سبطین حیدر، عثمان احمد، عامر رستم اور عمر فاروق کی ضما نت منظور کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے